امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو خط لکھا ہے جس میں یواے ای کی جانب سے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔
یوسف العتیبہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری جاری رہے گی۔
اماراتی سفیر نے لکھا کہ جنگ کی تباہی سے بچنے کیلئے میزائل اور دفاعی نظام پہلے ہی حاصل کرلیا تھا، امریکا سے توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلجنس میں مزید معاہدے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی کمپنیاں دیگر سرگرم ہیں۔
یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو خط میں مزید لکھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس دو کھرب ڈالرز کے ذخائر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی ہر چیلنج کو ترقی میں بدلنے کا ہنر جانتے ہیں۔