• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں ہمارے کسی سیل یا نیٹ ورک کا وجود نہیں ہے، حزب اللّٰہ

لبنان (اے ایف پی) حزب اللہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اس کے کویت میں کسی بھی سیل یا نیٹ ورک کا وجود نہیں ہے،لبنانی مزاحمتی تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہم کویت میں کسی بھی سیل، نیٹ ورک یا مبینہ منصوبے کے بارے میں کویتی وزارت داخلہ کے تمام جھوٹے دعوؤں اور الزامات کی قطعی اور مکمل تردید کرتے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق یہ اعلان کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے 10 مبینہ حزب اللہ اراکین کی گرفتاری کے ایک دن بعد سامنے آیا،کویت نے دہشت گردانہ منصوبہ بندی کے الزا م میں حزب اللہ سے منسلک افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا ۔ جن پر ملک کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔یہ ہفتے کے دوران کویت میں گرفتار ہونے والا دوسرا حزب اللہ سے منسلک سیل ہے، جب خلیج میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپس بشمول لبنان میں حزب اللہ کے حملے روزانہ کی بنیاد پر جاری تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید