محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور سے محکمۂ صحت کی جانب سے ڈی ایچ کیوں کو جاری ہونے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کھلی کچھریوں کے عمل میں ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز اور کیٹیگری سی اسپتال بھی شامل ہوں گے۔
کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ شکایات کے حل کے لیے مقررہ مدت میں کارروائی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ضلعی مسائل کو فوری متعلقہ افسران کو بھجوانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
محکمۂ صحت کی جانب سے 30 مارچ تک کھلی کچہریوں کا عمل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔