پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پنڈیز نے 2 وکٹ کے نقصان کے 152 رنز بنا لیے ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پنڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز رضوان اور یاسر خان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
یاسر خان نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 41 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔