پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ سے قبل ٹاس جیت کر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور وہ اس وکٹ پر 170 سے 180 رنز کا ہدف مناسب سمجھتے ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ان کی ٹیم گزشتہ شکست کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کے مطابق وکٹ اچھی ہے اور اچھی لینتھ پر گیند تیزی سے بیٹ پر آئے گی۔