پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور سکندر رضا پر الزام لگ گیا۔
پی ایس ایل 11 کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا پر مبینہ طور پر سیکیورٹی حصار توڑنےکا الزام لگا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آپریشنز فیصل کامران نے اس متعلق پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا کے 4 مہمان رات کے وقت سیکیورٹی حصار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اُن کے کمرے میں گئے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ وہاں رہے۔