کراچی میں شارع فیصل پر واقع عمارت میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شارع فیصل کے قریب عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کو پہلے بھی فائر سیفٹی مینجمنٹ کے لیےنوٹس دیا گیا تھا۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا تھا کہ آگ عمارت کے ایک کمرے میں لگی تھی، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔