• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم بیک ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، دو سال کے وقفے کے بعد آیا ہوں: شرجیل خان

حیدرآباد کنگزمین کے بیٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ کم بیک ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، دو سال کے وقفے کے بعد آیا ہوں۔

لاہور میں سلطانز کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ کسی کی جگہ کمبی نیشن میں آنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مڈل آرڈر میں موقع ملا تو فائدہ اٹھایا، جہاں موقع ملے گا سو فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔

ٹیم کی مسلسل ہار پر بات کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ دو میچز میں ہم بیٹنگ کی وجہ سے ہارے اس مرتبہ بیٹنگ اچھی رہی لیکن میچ نہ جیت سکے۔

انہوں نے کپتان سے متعلق کہا کہ مارنس لبوشین کا ایک بڑا نام ہیں اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

خیال رہے کہ شرجیل خان نے ملتان سلطانز کے خلاف 26 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید