• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کا نعرہ سیاسی سانسیں بحال رکھنے کی ناکام کوشش ہے، سعدیہ جاوید

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نےکہا ہے کہ نئے صوبوں کا نعرہ اپنی سیاسی سانسیں بحال رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں سعدیہ جاوید نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے بیان پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے پہلے اپنی سیاسی زمین تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے خود ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کو ’’رینٹل جماعت‘‘ قرار دیا تھا،کراچی کو را سے آزاد کرانے کے دعوے ماضی کے داغ بیانات سے نہیں دھوتے۔

سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ کارکردگی پر طعنہ دینے والے وفاق میں بیٹھ کر عوام کا کون سا دکھ بانٹ رہے ہیں؟جعلی ڈومیسائل کا راگ الاپنے والے پہلے میرٹ پر دی گئی ہماری نوکریوں کا رکارڈ دیکھ لیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی میدان سے بھاگنے والے نئے صوبوں کےنعروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، نئے صوبوں کے دعوے دار بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ایک نشست بھی نہیں جیت سکیں گے۔

سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ سندھ دھرتی ایک تھی، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی، اسمبلی کا فیصلہ اٹل ہے، لسانی سیاست کے ذریعے شہر کا امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید