خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
علاوہ ازیں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زلزلے سے ایک گھر گرگیا، واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔