چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے اثرات صرف ایران تک محمود نہیں رہے، خطرہ ہے یہ پوری دنیا تک پھیل جائے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آج شہید بھٹو کے دیے ہوئے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔ ہم نے ہر حالات کا مقابلہ کیا ان حالات کا بھی مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران، لبنان اور شام پر حملے کرنے والی صیہونی قوتیں پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتیں۔ عوام جانتے ہیں کہ کچھ قوتیں یہ جنگ چھیڑ رہی ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ایران پر غیرقانونی جنگ شروع کی گئی، ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے۔ ایران میں اسکول پر حملہ ہوا جس میں بچے شہید ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں جنگ کی صورت حال ہے، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ جنگ کے اثرات صرف ایران تک محمود نہیں رہے، خطرہ ہے کہ یہ جنگ پوری دنیا تک پھیل جائے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو اکٹھا کرنے کی سیاست کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کو متحد کیا، ہم یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر قوتیں جنگ کے خاتمے کےلیے کوشاں ہیں، جنگ کے خاتمے کی کوشش کرنے والی قوتوں کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں عام آدمی کا نقصان ہوتا ہے، عام آدمی شہید ہوتا ہے۔ جنگ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان ہے لیکن اس کے اثرات ہر پاکستانی محسو س کر رہا ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکلات میں تمام صوبائی حکومتوں نے مل کر وفاق کیساتھ مل کر کام کیا۔