• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں ایم پاکس کا پھیلاؤ، ڈبلیو ایچ او کی ویکسین کی پیشکش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈبلیو ایچ او نے خیرپور میں ایم پاکس کے پھیلاؤ پر ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

محکمۂ صحت حکام کے مطابق مذکورہ ویکسین صرف مخصوص ہائی رسک گروپس اور ہیلتھ ورکرز کو دی جا سکتی ہے۔

ضلع خیر پور میں منکی پاکس کیسز میں اضافے کے ساتھ دیگر اضلاع تک پھیلاؤ کی اطلاعات ہیں۔

محکمۂ صحت نے تمام اسپتالوں میں 24 گھنٹے معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریسکیو 1122 کے ساتھ فوری رابطہ اور ریفرل سسٹم یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے اسپتالوں میں ایم پاکس رسپانس یونٹس قائم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں ایم پاکس سے اب تک 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ تمام مشتبہ ایم پوکس میں مبتلا بچوں کی ایچ آئی وی اسکریننگ بھی کی جائے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی نگرانی تیز کر دی گئی ہے۔

صحت سے مزید