پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1595 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 49 ہزار 612 تک گر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 49 ہزار 129 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار 613 کی بلندی پر بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔