• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ریگولر آٹا ہول سیل 140 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل 145 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فائن آٹا کی ہول سیل قیمت 147 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

کمشنر کراچی  کا کہنا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 158 روپے مقرر کردی گئی۔

دکاندار اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز سرکاری نرخ نامہ نمایاں کریں، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

تجارتی خبریں سے مزید