ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ضیغم نواز چوہدری نے کہا کہ دریائے جہلم میں متوقع سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے ۔متاثرین سیلاب کو ہر سطح پر ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جاچکے ہیں ۔ ساہی وال سٹی پیکیج کے تحت تعمیراتی کام آئندہ ماہ سے شروع ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کر نے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔