وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل کردی۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سفارت کاری کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دینے کے لیے میں صدر ٹرمپ سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں۔
انہوں نے کہا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت ایرانی بھائی دو ہفتے کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دیں، تمام فریق دو ہفتوں کے لیے سیز فائر کرکے سفارتکاری کے ذریعے جنگ کے خاتمے تک پہنچیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دیا تھا۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے ایران سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، اس لیے 5 گھنٹے بعد ختم ہونے والی ڈیڈلائن کو ممکنہ طور پر بڑھایا جاسکتا ہے۔