• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران پر بمباری روک دی ہے اور وہ بھی مذاکرات میں شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جنگ بندی میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل کی تھی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید