• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا ماحول قائم کرنا ہے جہاں اسرائیلی و فلسطینی ایک دوسرے کیساتھ رہ سکیں: کینیڈین وزیرِ اعظم

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی---فائل فوٹو
کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی---فائل فوٹو 

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان دیرپا امن کے لیے 2 ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسے کینیڈا کی دیرینہ اور پُرعزم پالیسی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے اقوامِ متحدہ میں برطانیہ، فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر شراکت دار ممالک کو جمع کیا تاکہ ایسے حالات پیدا کرنے پر بات کی جا سکے جن سے پائیدار امن ممکن ہو سکے۔

مارک کارنی کے مطابق مقصد ایسا ماحول قائم کرنا ہے جہاں اسرائیلی اور فلسطینی محفوظ اور باعزت انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید