فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہیں۔
ایرانی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور مؤثر کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔