سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2026ء میں ترسیلات زر کی مد میں 3.8 ارب امریکی ڈالر ملک میں آئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 16.5 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ہوئی۔
گزشتہ سال جولائی سے مارچ تک مالی سال 26ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 30.3 ارب ڈالر آئے جو 8.2 فیصد اضافہ ہے، گذشتہ برس کی اسی مدت میں 28 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
مارچ 2026ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر سے رقوم کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (918.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (823.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (587.3 ملین ڈالر) اور امریکہ (359.3 ملین ڈالر ) شامل تھے۔