• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق

تصویر، بین الاقوامی میڈیا
تصویر، بین الاقوامی میڈیا

امریکی فوج نے خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردی، میری لینڈ میں ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس میں ایئر فورس سیکریٹری نے بتایا کہ امریکا نے زمین کے اوپر خلا میں اپنے ہتھیار نصب کیے ہیں۔

ایئرفورس سیکریٹری نے کانفرنس کے شرکاء کو یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ امریکا کے نصب کردہ ہتھیار کتنے اور کس نوعیت کے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ زمین کے ساتھ خلا میں بھی امریکی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی تنصیب ضروری تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پچھلے سال’گولڈن ڈوم‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کا اعلان کیا تھا، جس میں خلا میں نصب سینسرز اور انٹرسیپٹرز کا نظام شامل ہوگا۔

صدر نے کہا تھا کہ یہ سسٹم دنیا کے دوسری طرف سے فائر میزائلوں کو بھی روک سکے گا۔

پنٹاگون کا کہنا ہے کہ روس اور چین سے فائر کیے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے نئے سسٹم کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید