سرگودھا کے چک شمالی میں 2 بہنوں کا 1 شخص پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ شخص کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے میرے کزن کی فیک ٹک ٹاک آئی ڈی بنائی تھی جس سے میرے خاندان کی تصاویر وائرل کی گئی تھیں۔
مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج کروانے پر دونوں بہنوں نے چھری سے مجھ پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔