امریکا، ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے باوجود ایشیائی اسٹاک بازاروں میں آج منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
جاپان کا نکئی اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.8 فیصد کم ہوئے ہیں، جبکہ جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 1.76 فیصد تک گر گیا۔
بھارت کے سینسیکس میں بھی 1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.4 فیصد نیچے آ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔