• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، کشیدگی میں حالیہ کمی پر اطمینان کا اظہار

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے کشیدگی میں حالیہ کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیر اعظم، فیلڈ مارشل نے تمام فریقین کی جانب سے صبر و تحمل کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا، ملاقات میں امن کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے آنے والے وفود کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت کا اعادہ کیا گیا، پاکستان کی جانب سے وفود کو مکمل سہولت اور بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید