اسلام آباد میں مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون مکمل طور پر بند رہے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر چوک کلب روڈ سے سرینگر ہائی جانب زیرو پوائنٹ بند رہے گی، جبکہ سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شکر پڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو بند رہے گی، جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا روڈ بند رہے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 11 تا 12 اپریل اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں۔
جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانے والے شہری روات،چک بیلی روڈ،چکری،ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔
بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ،لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کریں، پشاور سے لاہور جانے والے ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے۔