• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشا بھوسلے کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

92 سالہ گلوکارہ کی صحت کے بارے میں ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور خاندان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی۔

زنائی نے لکھا، ’دادی شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ علاج جاری ہے اور امید ہے سب بہتر ہوگا۔‘

ڈاکٹر پرتیت سمڈانی کے مطابق آشا بھوسلے کو کارڈیک اریسٹ کے بعد اسپتال لایا گیا تھا اور وہ ایمرجنسی میڈیکل یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

آشا بھوسلے بالی ووڈ کے سنہری دور کی آخری زندہ آئیکون گلوکارہ ہیں۔ انہوں نے فلمی گانوں، غزلوں، قوالی اور کلاسیکی موسیقی سمیت 20 سے زائد زبانوں میں گیت گائے۔

2011 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈنگ کرنے والی گلوکارہ قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید