• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت: ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی و کویتی شہری زخمی، حکام

کویتی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان کا کہنا ہے کہ کویت پر ایران کے ڈرون حملے میں زخمی 2 اطالوی شہری دوران علاج دم توڑ  گئے. فوٹو: کویتی میڈیا
کویتی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان کا کہنا ہے کہ کویت پر ایران کے ڈرون حملے میں زخمی 2 اطالوی شہری دوران علاج دم توڑ گئے. فوٹو: کویتی میڈیا 

کویت میں ڈرون حملے کے نتیجے میں جرمن دفاعی کمپنی رائن میٹل کے لیے کام کرنے والے دو اطالوی ٹیکنیشن ہلاک، ایک پاکستانی اور ایک کویتی شہری زخمی ہوگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں باخبر ذرائع نے اطالوی شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، ہلاک ہونے والے دونوں افراد جرمن دفاعی کمپنی رائن میٹل کے ٹیکنیشن تھے۔

کویتی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان کا کہنا ہے کہ کویت پر ایران کے ڈرون حملے میں زخمی 2 اطالوی شہری دوران علاج دم توڑ  گئے،  فضائی دفاعی نظام نے ایرانی ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی کارروائی کی تھی۔

ترجمان سعود العطوان نے کہا کہ ڈرون طیاروں کے ملبے گرنے سے ایک پاکستانی، ایک کویتی اور 2 اطالوی زخمی ہوئے تھے، کویت کے فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرکے ایران کے متعدد ڈرون طیارے مار گرائے۔

سعود العطوان نے کہا کہ ایرانی ڈرون طیارے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید