بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سراج نے لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی اور گلوکارہ زنائی بھوسلے کے ساتھ ڈیٹنگ کی زیر گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں زنائی بھوسلے نے اپنی 23 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے تصاویر شیئر کی تھی۔
مذکورہ تصاویر میں ان کی اور بھارتی کرکٹر محمد سراج کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جس میں دونوں ایک ساتھ خوش گوار انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔
مذکورہ تصویر وائرل ہوتے ہی ان دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
اب گلوکارہ اور فاسٹ بالر نے ان افواہوں کی تردید دلچسپ انداز میں کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زنائی بھوسلے نے محمد سراج کی مذکورہ تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہے اور ساتھ میں کیپشن لکھا کہ میرے پیارے بھائی۔
بعد ازاں زنائی بھوسلے کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے محمد سراج نے فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ کا مشہور زمانہ گانا ’تاروں کا چمکتا‘ کے چند بول لکھے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری بہنا کے جیسی کوئی بہنا نہیں، بِنا اس کے مجھے کہیں بھی رہنا نہیں، جیسے ہے چاند ستاروں میں، میری بہنا ہے ایک ہزاروں میں‘۔