• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی دیکھی جا رہی ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 5183 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 7 پوائنٹس پر آ گیا۔

 آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 61 ہزار 638 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 62 ہزار 660 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید