• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرجع ملت، رہبرِ انقلاب، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر نذرانہ عقیدت

جیسے خبر یہ آئی کہ رہبر چلے گئے

آنکھوں سے شادمانی کے منظر چلے گئے

اِک ذکرِ آن بان دیا کُل جہان کو

اِک شانِ عزم و صبر دِکھا کر چلے گئے

چنگیزی باقی رہ گئی اطرافِ دہر میں

دنیا سے امن و صلح کے خُوگر چلے گئے

پیری میں اپنی خیبرِ دوراں اکھاڑ کر

طیبہ پرست، پیروئے حیدر چلے گئے

ظلمت نے نصب کردیئے اپنے خیام سب

افلاک سے مِرے مہ و اختر چلے گئے

خالی کچھار رہ گئی رنج و الم لیے

جب پاسبانِ حق کے غضنفر چلے گئے

عفّت، نفاق و جبر مٹا کر سُکون سے

عزم و ثبات و صبر کے پیکر چلے گئے

سنڈے میگزین سے مزید