• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہ نور کی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی: اسپتال ذرائع

کراچی: کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلاسٹک سرجنز نے معمولی گرافٹنگ کردی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرماہ نور کی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی، معمول کےمطابق ری کنسٹرکٹیو سرجن معمولی گرافٹنگ کرتے رہیں گے، ڈاکٹروں کی ٹیم نےگزشتہ روز ڈاکٹر ماہ نور کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں میں ری کنسٹرکٹیو سرجن اور ماہر چشم شامل تھے، ڈاکٹرماہ نور کے چہرے، آنکھوں کے بیرونی حصے، ہونٹ اور ناک پر زخم ہیں، اسپتال میں ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کی فیملی علاج سے مکمل مطمئن ہے، حکومت بلوچستان، حکومت سندھ متاثرہ ڈاکٹر اور ان کی فیملی سے مسلسل رابطے میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید