• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ٹرمپ

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی رہنماؤں نے ان سے بمباری بند کرنے کو کہا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست بات کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی فضاؤں میں امریکی لڑاکا طیارے پرواز کررہے ہیں۔ امریکی فوج نے ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل داغے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں۔

ادھر سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اورٹرمپ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا ایرانی حکام سے رابطے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ امریکی صدر کا بیان جنگ سے بچنے کی کوشش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید