امریکی فوج نے ایران میں دفاعی حملے مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔
سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے کمیونیکیشن سسٹمز، ایئر ڈیفنس سائٹس کو نشانہ بنایا۔
سینٹ کام کے مطابق حملے امریکی افواج اور تجارتی جہازوں کے لیے ایرانی خطرے کے جواب میں کیے۔
امریکا نے رات سوا 2 بجے ایران پر نئے حملے شروع کئے تھے، اور دعویٰ کیا تھا کہ حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیے۔
یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی جنگی جہاز پر حملہ نہیں ہوا اور تجارتی جہاز ہرمز میں آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ امریکا ایران پر بڑا حملہ کرے گا۔ حملے امریکی فوجی مفادات کو آگے بڑھائیں گے اور سفارتی پوزیشن کو مضبوط کریں گے۔