• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: بائیکرز کو فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی ملے گی، سمری وزیرِاعلیٰ کو ارسال

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

 پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کے لیے محکمۂ خزانہ سے 24 ارب روپے مانگ لیے۔

 ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ پنجاب نے اس رقم کی منظوری کے لیے سمری وزیرِاعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمۂ خزانہ بائیکرز سبسڈی کے لیے 24 ارب روپے جاری کرے گا۔

منصوبے کے تحت صوبے میں 1 کروڑ 25 لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔

ایکسائز ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک 80 لاکھ سے زائد بائیکرز اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 1980ء سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

لاہور میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید