• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ پنجاب کی 5 ہزار روپے عیدی اسکیم کی حقیقت کیا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومتِ پنجاب کی جانب سے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے 5 ہزار روپے عیدی اسکیم کے اعلان سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، جنہیں حکام نے مسترد کر دیا۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی کوئی اسکیم شروع نہیں کی گئی۔

شوشل میڈیا پر دعویٰ

11 مارچ کو ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ حکومتِ پنجاب نے ’مریم نواز شریف عیدی اسکیم‘ کے نام سے ایک منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت عیدالفطر کے موقع پر کم آمدنی والے افراد کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اس اسکیم کے تحت اہل شہریوں کو گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے 12 سال یا اس سے زائد عمر کے رہائشی ایک سرکاری پورٹل کے ذریعے اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

اسی نوعیت کے دعوے انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس پر بھی شیئر کیے گئے۔

دعوؤں کی حقیقت

حکومتِ پنجاب کے حکام نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔

وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی پیغام کے ذریعے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی اسکیم متعارف نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم (حکومتِ پنجاب) نے اس حوالے سے کوئی ہینڈ آؤٹ یا خبر جاری نہیں کی۔

نتیجہ

حکومتِ پنجاب نے مریم نواز عیدی اسکیم کے نام سے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا اور حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید