• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجپال یادیو نے شاہ رخ خان کی فلم ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو نے حال ہی میں ماضی کے ایک اہم واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں کردار کیوں قبول نہیں کیا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ فلم کی پروڈکشن بابی چاؤلہ دیکھ رہے تھے، جنہوں نے مجھے شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کا کہا، تاہم بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میرے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی اور یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے وقت نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ مجھے اس بات کا علم ہی نہیں تھا۔

راجپال یادیو کے مطابق یہ ایک غلط فہمی تھی جس کی وجہ سے مجھے منفی انداز میں پیش کیا گیا، لیکن بعد میں معاملات ٹھیک ہو گئے۔

 انہوں نے بتایا کہ فلم بلو کے سیٹ پر شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر اس غلط فہمی کو ختم کر دیا۔ 

انہوں نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مکمل اداکار ہیں جنہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم ہر میدان میں کام کیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ میں نے فلم بلو میں بُدبدیا کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ مجھے اس فلم میں عرفان خان نے ری پلیس کیا تھا۔

راجپال یادیو ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھوت بنگلہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 17 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید