• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز شیخوپورہ میں ٹیکسوں کی وصولی میں لاکھوں کی خورد برد کا انکشاف

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ ایکسائز شیخوپورہ میں سرکاری ٹیکسوں کی وصولی میں لاکھوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملوث اے ای ٹی او ناظم حسین اور انسپکٹر جیون خان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے کئی روز تک ابتدائی تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی مختلف برانچوں میں برس ہا برس سے تعینات انسپکٹروں اور افسروں کے اثاثوں کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے یہ مقدمہ تاجر عبدالرزاق کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین