• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ناظم امتحانات میرپور خاص بورڈ پر 2 ارب 4 کروڑ کی کرپشن کا مقدمہ درج

سابق ناظم امتحانات میرپور خاص بورڈ پر 2 ارب 4 کروڑ کی کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میرپور خاص بورڈ کے سابق ناظم امتحانات انور علیم پر میٹرک اور انٹر کے جعلی سرٹیفکیٹ بناکر بیچ کر 2 ارب 4 کروڑ کی کرپشن کا الزام لگا ہے۔ اینٹی کرپشن نے انور علیم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کنٹرولر نے جعلی مارکس شیٹس کےلیے ایجنٹس کے ذریعے نقد رقم وصول کی۔

ایف آئی آر کے مطابق فیل امیدواروں کو پاس کرنے کےلیے بھی پیسے بٹورے، ملزم نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے 1،1 ہزار سے زائد جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کیے۔

ملزم کو میرپور خاص کی عدالت میں پیش کیا گیا، کورٹ نے انور علیم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

قومی خبریں سے مزید