• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشہ آور شے کا استعمال، ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

محمد نواز— فائل فوٹو
محمد نواز— فائل فوٹو

نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کے خلاف ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد نواز کا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران مثبت آیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شہ) استعمال کرنا ثابت ہوا۔

پی سی بی محمد نواز کے خلاف تحقیقات سے متعلق آج آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید