• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا حیدرآباد کنگزمین کو 214 رنز کا ہدف

فوٹو بشکریہ پی ایس ایل/ایکس
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل/ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 33ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدآرباد کنگزمین کو جیت کےلیے 214 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں حیدآباد کنگزمین نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔

ان فارم صاحبزادہ فرحان اور تجربہ اسٹیو اسمتھ نے سنچری پارٹنرشپ بنائی۔ فرحان 66 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔   

وکٹ کی دوسری جانب موجود اسمتھ نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی۔ وہ 50 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ جوش فلیپے نے 19 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمینن کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ محمد علی، حنین شاہ، حسان خان اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید