• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے 3 ایل این جی کارگوز کیلئے بڈز طلب کرلیں۔

 پی ایل این جی کا کہنا ہے کہ بڈز 24 اپریل تک طلب کی گئی ہیں، ایل این جی کارگوز کیلئے بڈز 24 اپریل کو ہی اوپن کی جائیں گی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ  کا کہنا ہے کہ تین کارگوز کی بڈز اپریل اور مئی کیلئے طلب کی گئی ہیں، پہلے کارگو کی سپلائی 27سے 30 اپریل کیلئے ہوگی، دوسرے کارگو کی سپلائی یکم سے 7 مئی تک ہوگی، تیسرے کارگو کی سپلائی 8 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید