اسلام آباد میں گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے سے شہر میں ادویات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ترنول، روات اور 26 نمبر ناکوں پر ادویات سے بھری درجنوں گاڑیاں کھڑی ہیں، گاڑیوں میں بڑی تعداد میں جان بچانے والی ادویات، ویکسینز اور انسولین شامل ہے۔
فارما کمپنیوں اور وزارت صحت نے اسلام آباد انتظامیہ سے گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزارت صحت نے کہا کہ ادویات کی ترسیل نا ہوئی تو شدید بحران پیدا ہوجائے گا، ضلعی انتظامیہ نے ادویات کی گاڑیوں کو آج رات تک داخلے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔