• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

اس حوالے سے معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر میں ہوئی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈھاڈر حملے میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

بابر یوسفزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید