پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو میں خطے کی صورتِ حال اور سفارتی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔
اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ غریب آبادی اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔