نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں مبینہ طور پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو بھاری چیز کے وار سے قتل کیا گیا، لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 3 بچوں کو لے کر فرار ہو گیا ہے، ورثاء کو اطلاع دے دی گئی ہے۔