جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آئینی و قانونی فیصلہ ہے صوبائی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس کے بعد رائے دی جائے گی۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے ماحول نے دنیا میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے۔