• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تقریب میں فائرنگ کے بعد بھارتی سیاستدان آپس میں الجھ پڑے

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا

امریکا میں وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کے عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا، کانگریس کے رکنِ اسمبلی وجے وڈیٹیوار کے بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت ردِعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے وجے وڈیٹیوار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوامی غصے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا اور انکشاف کیا کہ بھارت میں بھی اسی طرح کا ماحول موجود ہے، اگرچہ سڑکوں پر احتجاج نظر نہیں آتا۔

وجے وڈیٹیوار نے کہا کہ جب حکمراں عوامی مفاد کے خلاف کام کریں تو ایسے ردعمل کا آنا ’لازمی‘ ہو جاتا ہے۔

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان شہزاد پونا والا نے اس بیان کو سیاسی تشدد کی حمایت قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ایم ایل اے نے اپنے مفاد کے لیے بھارت اور حکمراں جماعت کو بدنام کرنے کی غرض سے یہ بیان دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی عوام بی جے پی کے ساتھ ہیں اور وزیرِ اعظم مودی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید