• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، دو سابق وزرائے اعظم کا نئے انتخابی اتحاد کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم، نفتالی بینیٹ اور  یائیر لیپڈ نے اپنی سیاسی جماعتوں کو ضم کر کے نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔

اتحاد کا بنیادی مقصد اکتوبر 2026 میں ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔

بینیٹ نے کہا کہ نئی پارٹی کو ٹوگیدر (Together) کہا جائے گا اور وہ اس کے لیڈر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ نیتن یاہو سے علیحدگی اختیار کی جائے، اسرائیل کو اپنا رخ بدلنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید