٭ کوئی دولت، صحتِ جسمانی اور کوئی نعمت استغنا سے بڑھ کر نہیں۔
٭ ابتدائی مرض کو نظرانداز نہ کرو، بعد ازاں یہی چنگاری شعلہ بن جاتی ہے۔
٭ ہمیشہ ایک ہی قسم کی غذا کھانے سے پرہیز کرو۔
٭ جب تک بھوک بے تاب نہ کردے، کھانا مت کھاؤ۔
٭ حقیقی تونگری صحت ہے۔
٭ صحت کے بغیر علم و عقل بے معنی، طاقت غیر موثر، دولت بے کار اور فصاحت و بلاغت بےاثر ہے۔ (محمّد صفدرخان ساغر، راہوالی، گوجرانوالہ)
موقع شناس
طوفان تھا کہ تھمنے کا نام نہ لیتا تھا، سمندر کی دیوقامت لہریں جہاز کو تنکے کی طرح اُچھال رہی تھیں۔ جہاز کے اندر ایک قیامتِ صغریٰ کا منظر تھا، مسافروں کی چیخ و پکار نے آسمان سر پر اُٹھا رکھا تھا۔ جہاز کے بچنے کی کوئی اُمید نظر نہیں آتی تھی۔
مگر… اس ساری افراتفری سے بےخبر ایک شخص جہاز کے فرش پر لکیریں کھینچنے، کاٹنے میں مصروف تھا۔ یکایک وہ اُٹھا اور بلند آواز میں بولا۔ ’’خاموش ہوجاؤ، مَیں نے حساب لگالیا ہے، یہ جہاز نہیں ڈوبے گا۔‘‘ اور پھر… طوفان تھمتا چلا گیا۔ سمندر سکوت میں آگیا۔ مسافر اس شخص کے ہاتھ چوم رہے تھے، اس کے قدموں میں نذرانوں کا ڈھیر لگ گیا۔
اب وہ شخص اپنے علاقے کا امیر ترین شخص تھا۔ لوگ اِس سے ملنا باعث فخر سمجھتے تھے۔ اِسی دوران، اُس کے ایک دوست کا گزر اُس کے محل نما گھر کے پاس سے ہوا، تو وہ ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔
دورانِ ملاقات اُس نے پوچھا۔ ’’یار! کیا واقعی تجھے پتا تھا کہ جہاز نہیں ڈوبے گا، جو اتنا بڑا دعویٰ کر بیٹھا؟‘‘ ’’قطعی نہیں۔‘‘ اُس شخص نے دوست کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔ ’’مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جہاز ڈوبے گا، یا بچے گا۔ مَیں تو بس ایک بات جانتا تھا کہ اگر جہاز ڈوب گیا، تو مجھ سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہوگا…لیکن اگر بچ گیا تو… (پرویز شکیل، حیدرآباد)
٭ جہالت تو ابھی بھی ہے، آٹو گراف بک (ثناء توفیق خان، کراچی) ٭ اقتباسات، چور کو پڑ گئے مور، تیسرا راؤنڈ (جاوید جواد حسین، گلشنِ اقبال ٹائون، کراچی) ٭ کلمات (بابر سلیم خان، سلامت پورہ، لاہور) ٭ عظیم ہستی، دل اور سمندر، انتخابِ قطعات (شگفتہ بانو، لالہ زار، واہ کینٹ) ٭ رمضان، عید اور منہگائی (شہلا الیاس) ٭ دُعا، اقوالِ زریں (محمد صفدر خان ساغر، راہوالی، گوجرانوالہ) ٭ ناول شہلا اور لیلیٰ (محمد اکرام)۔
٭ محمود و ایاز (قاسم عباس، اونٹاریو، کینیڈا) ٭ آنکھیں (قرات نقوی، ٹیکساس، امریکا) ٭ کشمیر (صبا احمد) ٭ انتخاب (سیدہ مہ جبیں جاوید نقوی، نیو رضویہ، سوسائٹی، کراچی) ٭ رحمتوں بَھرا ماہِ صیام (معین فخر معین، نارتھ کراچی، کراچی) ٭ غزل (صبرا نظار)۔
٭ شیریں کلامی (مصباح طیّب، سرگودھا) ٭ شبِ برات (تحریم فاطمہ) ٭ بچّوں کی فکر کیجیے (زہرا یاسمین، کراچی) ٭ مارننگ واک (شری مرلی چند گوپی چند گھوگھلیہ، شکارپور) ٭ زندگی، سردیوں کے دن ،ماہِ مقدس اور ہماری ذمّے داری (طوبیٰ سعید، لاہور) ٭ قرآن کی تلاوت (صبا احمد) ٭ کچھ علاج اس کا بھی اے چارۂ گراں (لبنیٰ آفتاب) ۔