پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی گئی۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2588 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس پر آ گیا۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 65 ہزار 391 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 686 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔